17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:0
نمائشی میچ کیلئے غیر ملکی کھلاڑی آج رات کراچی پہنچنا شروع ہوں گے
جیو نیوز - کراچی … کراچی میں پاکستان اسٹار الیون کیخلاف 2 نمائشی ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ آج رات گئے شروع ہوجائے گا۔ انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی ٹیم سنتھ جے سوریا کی قیادت میں پاکستان سے 2 ایک ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ میچز کھیلنے کیلئے کھلاڑی آج رات گئے کراچی پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ پہلے جنوبی افریقا کے کھلاڑی جسٹن کیمپ، آندرے نیل، نینتی ہیوارڈ، آندرے سیمور اور لوٹس بوسمین رات ڈھائی بجے کراچی پہنچیں گے۔ رات 4 بجکر 30 منٹ پر ویسٹ انڈین پلیئرز ریکارڈو پاول، اسٹیون ٹیلر، جرمین لاسن اور ایڈم اسٹین فورڈ کراچی پہنچ جائیں گے۔ ٹیم کے کپتان سنتھ جے سوریا کل شام کراچی پہنچیں گے۔