تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:15

این بی پی ٹینس چیمپین شپ کا آغاز جمعرات سے ہوگا،عقیل ،یاسر اور دیگر شریک ہونگی

جیو نیوز - کراچی … این بی پی ٹینس چیمپین شپ کا آغاز جمعرات سے کراچی جیم خانہ میں ہورہا ہے۔ ٹاپ کھلاڑیوں عقیل خان یاسر خان، ماہین دادا ایم عابد، طلحہ زبیر سمیت 60 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں انٹری کرائی ہے۔ بدھ کو میچز کے ڈراز کا اعلان کیا گیا۔ غیر سرکاری ادارے صبح نو کے زیرِاہتمام ہونے والی این بی پی ٹینس چیمپین شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز جونئیرز انڈر18، بوائز جونئیرز انڈر 14 اور بوائز اینڈگرلز جونیئرز انڈر11 کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ کی انعامی 2 لاکھ روپے کی پرائز منی تقسیم کی جائے گی جبکہ کراچی سے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس بھی ادا کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.