تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:31

پی اے ایف نے پریمیئر لیگ فٹ بال میں ایچ بی ایل کو 5-0 سے ہرادیا

جیو نیوز - کراچی… شکیل یامین کانگا …پی اے ایف نے پریمیئر لیگ فٹ بال میں ایچ بی ایل کو 5-0 سے شکست دیدی جبکہ زیڈ ٹی بی ایل نے کے پی ٹی کو دو صفر سے شکست دیدی۔ پی اے ایف کمپلکس گراؤنڈ میں پی اے ایف اور حبیب بنک کے درمیان کھیلا گیا جس میں پی اے ایف نے یک طرفہ مقابلہ کے بعد پانچ صفر کی کامیابی حاصل کی۔ پی اے ایف کے اسٹرائیکرمنصور خاں، عرفان علی، محمد مجاہد، محمد عارف اور محمد آصف نواز نے گول کئے۔ جناح فٹ بال اسٹیڈیم اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ (زیڈ ٹی بی ایل) اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے درمیان کھیلا گیا جو کہ زیڈ ٹی بی ایل نے دو صفر سے جیت لیا۔ زیڈ ٹی بی ایل کے ڈیفنڈر سعید غازی نے میچ کے 28 ویں منٹ میں پنلٹی کک کے زریعے گول کیا جبکہ دوسرا گول زیڈ ٹی بی ایل کے ڈیفنڈر وقاص احمد نے میچ کے 51 ویں منٹ میں گول کیا۔ لیگ میں جمعرات کو واپڈا کا مقابلہ بلوچ ایف سی سے ریلوے فٹ بال اسٹیڈیم لاہورمیں، پی ایم سی ایتھلیٹیکو ایف سی فیصل آباد اور نیوی کے درمیان میچ پی ایم سی فٹ بال گراؤنڈ فیصل آباد میں، آرمی اور نیشنل بنک کے درمیان آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں، ووہیب ایف سی لاہور اور مسلم ایف سی کے درمیان یو ایم ٹی فٹ بال گراؤنڈ جوہر ٹاون لاہور میں اور کے آر ایل اور افغان ایف سی کے درمیان ریلوے فٹ بال اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دریں اثناء سندھ کی مرد اور خواتین پر مشتمل سائیکلنگ ٹیم جمعرات کو لاہور روانہ ہوگی۔ مرد اور خواتین سائیکلنگ چیمپئن شپ 20 تا 21 اکتوبر کو لاہور میں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.