تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:22

سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ:قومی جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع

جیو نیوز - کراچی …آئندہ ماہ ملائیشیا میں ہونیوالے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔ ہاکی کلب آف پاکستان میں کیمپ کے پہلے روز ابتدائی طور پر اعلان کردہ تمام اٹھائیس کھلاڑیوں نے کیمپ کمانڈنٹ رانا مجاہد کو رپورٹ کیا۔ پہلے روز کھلاڑیوں نے دو سیشنز میں ٹریننگ کی۔ رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ ایونٹ کیلئے ٹیم کا اعلان چوبیس اکتوبر کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ آئندہ سال بھارت میں ہونیوالے ورلڈ جونیئر کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.