تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:34

چیمینز لیگ میںآ ج آکلینڈ اور دہلی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گے

جیو نیوز - ڈربن…چیمینز لیگ کرکٹ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، آکلینڈ اور دہلی کی ٹیمیں ڈربن میں مدمقابل ہونگیڈربن میں کھیلے جانے والے اِس اہم میچ میں کامیابی دہلی ڈئیرڈیولز یا آکلینڈ ایسز کو گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دے گی، دہلی کے ایک اور آکلینڈ کے دو میچز بعد 4، 4 پوائنٹس ہیں، آکلینڈ کی ٹیم میں سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود اور کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل موجود ہیں تو دہلی کے پاس سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور بھارت کے وریندر سہواگ جیسے کھلاڑی ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.