تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:23

رزاق نے معافی مانگ لی،جذبات میں آ کر حفیظ کیخلاف بیان دیا،ذکاء اشرف

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق نے محمد حفیظ کے خلاف دیئے گئے بیان پر معافی مانگ لی ہے ،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے ، پی سی بی چیئرمین ذکا ء اشرف نے محمد حفیظ اور عبدالرزاق کو آج قذافی اسٹیڈیم میں طلب کیا تھا،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ عبدالرزاق نے جذبات میں آ کربیان دیاکسی کی دل آزاری مقصد نہیں تھا، دوسری جانب عبدالرزاق پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رزاق نے کہا کہ جو ہوا اس پر معذرت چاہتے ہیں۔حفیظ سے کوئی لڑائی نہیں،کپتان محمد حفیظ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عبدالرزاق کو نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم منجمنٹ کا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.