23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:36
چیمپنز لیگ کرکٹ میں لیگ میچز کا آج آخری دن
جیو نیوز - سنچورین…چیمپنز لیگ کرکٹ میں آج لیگ میچز کا آخری دن ہے، سیمی فائنل میں ہائی ویلڈ لائنز اور سڈنی سکسرز کا مقابلہ کن ٹیموں سے ہوگا، فیصلہ آج ہوجائے گا۔سنچورین میں آج گروپ اے کے دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا جس میں آکلینڈ اور پرتھ اسکورچرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود آکلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں، دوسرا میچ رات ساٹھے آٹھ بجے دہلی ڈئیر ڈیولز اور ٹائٹنز کے درمیان ہوگا، دہلی کے 3 میچز بعد 10 پوائنٹس ہیں جبکہ ٹائٹنز کے 8، آکلینڈ کے 6 اور پرتھ کے دو پوائنٹس ہیں، سیمی فائنل میں کون سی ٹیم پہنچے گی، اس کا فیصلہ دوسرے میچ کے بعد ہی ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل 25 اکتوبر کو ڈربن میں جبکہ دوسرا 26 اکتوبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ہائی ویلڈ لائنز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں پہلے ہی ناک آوٴٹ مرحلے میں جگہ بناچکی ہیں۔