تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:43

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سلیکشن کمیٹی ختم کردی

جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سلیکشن کمیٹی ختم کردی ہے، اولمپک گیمز میں ٹیم کے ساتھ جانے والے کوچ خواجہ جنید اور گول کیپنگ کوچ شاہد علی خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح اب پاکستان میں بھی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ٹیم مینجمنٹ پر ہوگی، اسی لئے قومی سلیکشن کمیٹی کو ختم کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف سلیکٹر حنیف خان کو 2014 تک کیلئے قومی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا ہے، احمد عالم اور اجمل خان کو اسسٹنٹ کوچ برقرار رکھا گیا ہے، اختر رسول ہیڈ کوچ اور چیف منیجر ہونگے۔ سابق اولمپین طاہر زمان بطور کنسلٹنٹ خدمات انجام دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.