تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:6

چیمپینز لیگ: پہلا سیمی فائنل آج دہلی اور ہائیویلڈ کے درمیان ہوگا

جیو نیوز - ڈربن…چیمپینز لیگ کرکٹ کا پہلا سیمی فائنل آج دہلی ڈئیرڈیولز اور ہائیویلڈ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ڈربن میں ہونے والا پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا، دہلی ڈئیرڈیولز کی ٹیم کپتان مہیلا جے وردھنے، وریندر سہواگ، مورنے مورکل، کیون پیٹرسن اور ڈیوڈ وارنر جیسے جارح مزاج کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ہائی ویلڈ لائنز کے پاس ان فارم نیل میک کینزی، ایلویرو پیٹرسن، ڈرک نینز اور سہیل تنویر ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، لائنز نے ایونٹ میں چار میں سے 3، جبکہ دہلی نے 2 میچز جیتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.