تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:22

ڈبلیو ٹی اے ٹینس:شراپووا اور سرینا ولیمز کی کامیابی کا سفر جاری

جیو نیوز - استنبول…روس کی ماریہ شراپووا اور امریکا کی سرینا ولیمز کی ڈبلیو ٹی اے چمپئن شپ میں کامیابیوں کا سفر جاری ہے، چین کی لی نا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ترکی کے شہر استنبول میں جاری ایونٹ میں ماریہ شاراپووا کا مقابلہ تھا پولینڈ کی اگنیزکا راڈوانسکا سے، دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے میچ میں بالآخر شاراپووا کامیاب رہیں، انکی جیت کا اسکور پانچ سات، سات پانچ اور سات پانچ رہا، بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا نے بھی تین گھنٹے کی محنت کے بعد جرمنی کی اینجلیک کربرکو چھ سات، سات چھ اور چھ چار سے ہرایا۔امریکا کی سرینا ولیمز نے چین کی لی نا کو سات چھ اور چھ تین سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.