تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:50

ٹورنامنٹ کا ہر میچ سنجیدگی سے کھیلیں گے، کامران اکمل

جیو نیوز - ہانگ کانگ …سپرسکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ہفتے سے ہانگ کانگ میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا ہر میچ سنجیدگی سے کھیلیں گے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم بدھ کی شب کراچی سے ہانگ کانگ روانہ ہوئی۔ ٹیم میں کپتان کامران اکمل کے علاوہ، عمر اکمل، حماد اعظم، تنویر احمد ، یاسر شاہ، جنید خان اور اویس ضیاء شامل ہیں۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کامران اکمل نے کہا کہ اعزاز کے دفاع کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.