تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 1:17

ایشین انڈور ہاکی کی میزبانی پاکستان سے تھائی لینڈ کو دیدی گئی

جیو نیوز - اہور … ایشین انڈور ہاکی چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان سے تھائی لینڈ کو دے دی گئی۔ پاکستان ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایشین انڈور ہاکی چیمپئن شپ 18 سے 21 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے ایونٹ 27 سے 31 دسمبر تک کرانے کی درخواست کی تھی لیکن اے ایچ ایف نے پی ایچ ایف کی درخواست نا منظور کرتے ہو ئے ایونٹ کو تھائی لینڈ منتقل کر دیا۔ تاریخوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اخراجات کی بچت کیلئے پی ایچ ایف نے ایونٹ میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.