تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 1:41

فٹبال ٹیم کی بہتریکیلئے بیرونی دورے کرائے جارہے ہیں،کرنل احمد یار

جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا … پاکستانی فٹ بال ٹیم سنگار پور کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو انٹرنیشنل میچز کھیلے، ٹیم میں نئے کھلاڑی بھی شامل کئے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کوچ کی تبدیلی پروگرام کا حصہ ہے، غیرملکی کوچ کی کارکردگی کا اندازہ آئندہ آنے والے ٹورز سے ہوگا۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل غیرملکی ایکسپوژر دلایا جارہا ہے۔ انڈر 14 ٹیم نے جاپان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ جونیئر کھلاڑیوں میں سے کئی کھلاڑی ہماری نظر میں ہیں انہیں مسلسل ٹریننگ دلا کر ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔ سنگاپور کا دورہ بھی قومی ٹیم کو انٹرنیشنل ایکسپوژر دلانے کی ایک کڑی ہے۔ پروگرام ترتیب دے لیا گیا ہے ٹکٹ کنفرم ہونا باقی ہیں امید ہے ٹیم 14 نومبر کو سنگاپور روانہ ہوگی جہاں وہ دو میچز کھیلے پہلا میچ 16 اور دوسرا 19 نومبر کو ہوگا۔ قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تبدیلی کے حوالے سے احمد یار کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک میں موجود تمام کوچز کو غیرملکی کوچ کے ساتھ رکھ کر تجربہ دلانا ہے۔ ہر دو سال کیلئے اسسٹنٹ کوچ کو رکھا جائے یہ پروگرام ہم ترتیب دے چکے ہیں۔ ناصر اسماعیل پروگرام کے مطابق دو سال کوچنگ کرچکے ہیں اس لئے اس شہزاد انور کو موقع دیا جارہا ہے تاکہ ان کی صلاحیتیں بھی کھل کر سامنے آئیں۔ قومی ٹیم کا کوچنگ کیمپ 10 نومبر کو اسلام آباد میں لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.