تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 1:41

پریمیئر فٹ بال لیگ کا پہلا مرحلہ ختم،دوسرا مرحلہ عید بعد دو نومبر سے شروع ہوگا

جیو نیوز - کراچی… شکیل یامین کانگا …پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری ملک پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب دوسرا مرحلہ عیدالاضحی کے بعد دو نومبر سے شروع ہوگا۔ لیگ کے پہلے سے جاری کئے گئے شیڈول میں عید کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز یکم نومبر سے ہونا تھا لیکن قومی ٹیم کی سنگاپور روانگی کی وجہ سے شیڈول میں ایک دن کی تبدیلی کرکے اسے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ اب لیگ کا مرحلہ 2 نومبر سے شروع ہوگا۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں کے آر ایل کی ٹیم 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن ہے۔ پاکستان آرمی 34 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ایئرفورس تیسرے، کے ای ایس سی چوتھے اور نیشنل بینک پانچویں نمبر پر ہے۔دریں اثناء پاکستان سینئر ٹینس ایسو سی ایشن کے صدر کی جانب سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدرجنرل (ر) عارف حسن کے اعزاز میں ہفتے کو استقبالیہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر تاج حیدر، شعیب صدیقی، علی رضا، وینا مسعود، محمدخالد رحمانی، سرور حسین اور دیگر بھی موجود ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.