27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 5:33
ٹینس اسٹار وکٹوریا ایزارینکا عالمی درجہ بندی میں بدستورسرفہرست
جیو نیوز - استنبول…بیلا روس کی ٹینس اسٹار وکٹوریا ایز ا رینکانے چین کی لی نا کو شکست دے کرWTA ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا ہے۔وکٹوریا ایرا رینکا نے چین کی ٹینس اسٹار کو 6-7، 7-4 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کیا بلکہ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں اپنی پہلی بھی برقرار رکھی ہے۔ کھیل کے ا ختتام پر وکٹوریا کا کہنا تھا کہ وہ اس جیت سے بہت خوش ہیں اور ان کی ٹورنامنٹ کے سیمی فانئل تک رسائی ایک خواب تھا جو حقیقت بن گیا ہے۔سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ روس کی مریہ شرا پو وا سے ہو گا۔وکٹوریا ایزا ر ینکا اس سال 26 لگا تار میچ جیتنے کا اعزاز رکھتی ۔