27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:26
چیمپئنز لیگ کرکٹ فائنل کل سڈنی سکسرز اور ہائی ویلڈ کے درمیان ہوگا
جیو نیوز - جوہانسبرگ … چیمپئنز لیگ کرکٹ کا فاتح کون ہوگا، اس کا فیصلہ کل سڈنی سکسرز اور ہائی ویلڈ لائنز کے درمیان فائنل میں ہوجائے گا۔ چیمپئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، ٹرافی کے حصول کیلئے دونوں ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ لائنز کے پاس ہیں پاکستانی آل راوٴنڈر سہیل تنویر، جنوبی افریقا کے نیل مکینزی اور کپتان ایلویرو پیٹرسن، جبکہ سڈنی کی نمائندگی آسٹریلیا کے بریڈ ہیڈن، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے ناتھن مک کولم کریں گے۔ ٹائٹنز کی ٹیم نے لیگ میچز میں صرف 2کامیابیاں حاصل کیں جبکہ ایونٹ میں اب تک کوئی بھی ٹیم سڈنی سکسرز کو شکست نہیں دے سکی۔ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔