28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 3:17
ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ سیمی فائنل ، ماریا شراپوا نے وکٹوریا ایزارینکا کو ہرا دیا
جیو نیوز - استنبول…ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ سیمی فائنل میں ماریا شرا پوا نے ورلڈ نمبر ون وکٹوریا ازارینکا کو شکست دے دی۔فائنل میں سرینا سے ٹاکرا ہو گا۔ماریا شراپوا نے چھ ،چار اور چھ، دو کے اسکور سے وکٹوریا ایزارینکاکو ڈبلیو ٹی اے چیمپین شپ میں ہر ادیا۔ ماریا اور وکٹوریا ترکی کے شہر استنبول میں آمنے سامنے ہوئیں۔ ماریا شراپوا کااگلا مقابلہ سیرینا ولیمز سے امریکا میں ہوگا۔ ماریا شراپوا ڈبلیو ٹی اے چیمپین شپ کے فائنل میں دوہزار سات کے بعد پہلی بار اپنی جگہ بنا نے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ماریا نے 2004 میں سرینا کو شکست دے کر آخری بارٹائٹل جیتا تھا۔