28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:40
ہانگ کانگ سپر سکسز:پاکستان اور جنوبی افریقہ فائنل میں مدمقابل ہونگے
جیو نیوز - ہانگ کانگ…ہانگ کانگ سپرسکسز کے دوسرے روز پاکستان نے راؤنڈ رابن مرحلے کے تین میں دو میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔راؤنڈ رابن مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقا نے دو وکٹ سے شکست دی، لیکن دوسرے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو رنز سے ہراکر اپنی امیدوں کو زندہ رکھا جبکہ آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔فائنل دن ایک بجے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔