28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:57
سپر سکسز فائنل:پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
جیو نیوز - ہانگ کانگ…ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہا ہے۔اس سے قبل راؤنڈ رابن مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقا نے دو وکٹ سے شکست دی، لیکن دوسرے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو رنز سے ہراکر اپنی امیدوں کو زندہ رکھا جبکہ آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی۔