تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:34

جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے انڈین گراں پری ریس جیت لی

جیو نیوز - نئی دہلی … جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے فارمولا ون انڈین گراں پری ریس جیت کر سیزن میں اپنی پوزیشن اور بھی مضبوط کرلی ہے، یہ ان کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔ نئی دہلی میں ہونیوالی فارمولا ون سیزن کی سترہویں گراں پری ریس میں سباسٹین ویٹل نے اپنے حریف، فرنانڈو اولونزو کو 9.1 سیکنڈز سے پیچھے چھوڑا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مائیک ویبر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ لوئس ہملٹن چوتھی اور جینسن بٹن پانچویں پوزیشن پر آئے۔ یہ سیزن میں سباسٹین ویٹل کی مجموعی طور پر پانچویں اور مسلسل چوتھی کامیابی ہے، جس کے بعد وہ لیڈرز بورڈ پر مجموعی طور پر 240 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ فرنانڈو اولنزو دوسری اور کمی ریکونین تیسری پوزیشن پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.