تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:13

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

جیو نیوز - پالی کیلے…نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی 20 میچ آج پالی کیلے میں کھیلا جائے گا، سری لنکن ٹیم نئے کپتان اینجلو میتھیوز کی قیادت میں نئی اننگز کا آغاز کرے گی۔دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹی 20 کے بعد پہلی بار آمنے سامنے آرہی ہیں، مہیلا جے وردھنے ریٹائر ہونے کی وجہ سے، جبکہ اجانتھا مینڈس انجری کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے، دوسری جانب کیوی ٹیم سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری کے بغیر میدان میں اترے گی، سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز پراُمید ہیں کہ اسٹار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی اُ ن کی ٹیم جیت کیلئے جائے گی، کیوی کپتان روس ٹیلر کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کی کارکردگی کو بھلا کر اُن کی ٹیم حریف سے بدلہ لینے کی کوشش کرے گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.