تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:29

اسٹار فٹ بالر لائنل میسسی نے ایک بار پھر گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

جیو نیوز - بارسلونا…ارجنٹائن اور بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے کیرئیر میں دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا۔بارسلونا میں ہونے والی تقریب میں لائنل میسسی کو گولڈن بوٹ ایوارڈ گزشتہ سال ہسپانوی کلب بارسلونا کی جانب سے 50 گول کرنے پر ملا، وہ اس سے پہلے 2010 میں بھی یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لائنل میسسی کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ایوارڈ جیتنے کیلئے نہیں کھیلتے، اُن کا مقصد بارسلونا کو زیادہ سے زیادہ اعزازات جتوانا ہے، تقریب میں سابق ہسپانوی فٹ بالر لوئس سواریز، بارسلونا کے کپتان پئول اور کوچ ایلیزینڈرو سبیلا نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.