تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:5

ویمنز ٹی 20ایشیا کپ، پاکستان بنگلا دیش کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

جیو نیوز - گوانگزو…چین میں جاری اے سی سی ویمنز ٹی 20ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا، فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر82 رنز بنائے۔فرزانہ حق 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے ندا راشد اور بسمہ معروف نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 83 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، بسمہ معروف 27 اور نداراشد 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.