تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:19

سندھ میں پولیو کے خاتمے کیلئے زرداری کی سربراہی میں اجلاس

جیو نیوز - کراچی…صدر آصف علی زرداری نے عوام کوپولیو سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے پر زور دیا ہے اور صوبائی سرحدوں پرانسداد پولیو کے خصوصی مراکزبنا نے کی ہدایت کی ہے۔بلاول ہاوٴس کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں سندھ میں پولیو کے خاتمے کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں عالمی ادارہ صحت اور بین الااقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ اس سال سندھ میں پولیو کے4کیس رپورٹ ہوئے جس کی وجہ لوگوں کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع کی جانب ہجرت ہے،ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ مارچ 2013تک سندھ پولیو فری صوبہ ہوجائے گا،شرجیل میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے صوبوں کی سرحد پر انسداد پولیو کے خصوصی مراکز بنانے کی ہدایت کی ہے،ایک سوال پرشرجیل میمن نے بتایا کہ ممتاز بھٹو یا امیر بخش بھٹو پر کوئی سیاسی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا، لاڑکانہ میں کھوڑو قبیلے اور ممتاز بھٹو گروپ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس پر فریقین کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.