تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:42

بھارت نے پاکستان کو ہراکرویمنز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا

جیو نیوز - گوانگ ژو…بھارت نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے کر ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا۔بھارت نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 82 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستان ٹیم کو ابتداء ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 82 رنز کے ہدف کے تعاقب پوری ٹیم 19.1 اوورز میں63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بسمہ معروف، ثنا میر اور جویریا خان کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکی۔بسمہ معروف 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔بھارت کی طرف سے نرنجانا اور اے داس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بھارتی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں81 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ بھارت کی طرف سے پی جی راؤت 25 ، آر ملہوترا22 اور ایچ کور 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ثنا میر نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 ، جبکہ بسمہ معروف اور مریم حسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.