تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:16

کارلوس مولینا کیخلاف کامیابی کیلئے پرامید ہوں، عامر خان

جیو نیوز - لاس اینجلس… پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کارلوس مولینا کے خلاف ہونے والی فائٹ کیلئے وہ خود کو پوری طرح تیار سمجھ رہے ہیں، انہوں نے اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرلیا ہے۔لاس اینجلس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ فائٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے، اب وہ نئے ٹرینر کے ساتھ نئے شہر میں ٹریننگ کررہے ہیں اور پرامید ہیں کہ 15 دسمبر کو ہونے والی فائٹ میں کامیاب ہونگے۔ ان کے حریف کارلوس مولینا کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس فائٹ کے لئے ان کا انتخاب کیا، لیکن اس سے نقصان عامر کا ہی ہوگا ، کیونکہ وہ تو ہوم کراوٴڈ کے سامنے لڑ رہے ہوں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جونیئر ویلٹر ویٹ مقابلہ 15 دسمبر کو لاس اینجلس میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.