تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:29

دوسرا ایشیا کبڈی کپ آج سے لاہور میں ہوگا

جیو نیوز - لاہور…دوسرا ایشیا کبڈی کپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان امن میچ کھیلا جا ئے گا۔ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر پربراہ راست دکھائے جائیں گے ۔ دوسرا ایشیا کبڈی کپ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا ئے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ آج ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے پہلے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان امن میچ سہ پہر تین بجے کھیلا جا ئے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کے تین میچز ہوں گے۔ پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کا افغانستان سے ٹکراوٴ ہوگا۔ دن کا تیسرا اور آخری میچ نیپال اور سری لنکا کے درمیان ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.