تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:29

چپمپئنزٹرافی،قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

جیو نیوز - لاہور…چمپئینز ٹرافی کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور کے نئے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے۔ جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں روایتی گرین آسٹروٹرف بچھائی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کے تعاون سے تعمیر ہونے والے اس اسٹیڈیم کا افتتاح آج وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کریں گے، اس موقع پر پاکستان گرینز اورپاکستان وائٹس کے درمیان نمائشی میچ بھی کھیلا جا ئے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ کے پہلے روزصبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ اور ڈرلز کیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر اور ہیڈ کوچ اختررسول نے نئے گراؤنڈ کو عالمی معیار کا قرار دیتے ہو ئے اطمینان کا اظہار کیا۔ اختررسول نے ایک بار پھر کہا کہ ان کا ہدف2014 کا ورلڈ کپ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.