1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:29
پیرس ماسٹرز:اینڈی مرے اور مارٹن ڈیل پوٹرو تیسرے راؤنڈ میں
جیو نیوز - پیرس …عالمی نمبر 3 اینڈی مرے اور یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی، سربیا کے نوواک جوکووچ کے بعد اب امریکا کے جان ازنر بھی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔پیرس میں جاری ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے کا مقابلہ فرانس کے پال آنری میتھیو سے تھا، برطانوی کھلاڑی نے سات پانچ اور چھ تین سے میچ جیت کر اگلے راوٴنڈ میں جگہ بنالی۔ ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو اور جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن بھی تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ وائلڈ کارڈ اینٹری حاصل کرنے والے مائیکل لوڈرا نے امریکا کے جان ازنر کو اپ سیٹ شکست دے کر بعد ایونٹ سے باہر کردیا۔ فرنچ کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ چار اور سات چھ رہا۔اب تک ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب امریکا کے سیم کوئیری عالمی نمبر 2 سربیا کے نواک جوکووچ کو تین سیٹس میں شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔