تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:55

انکم ٹیکس عدم ادائیگی، آفریدی ، یونس ، عمر اکمل اور عبدالرزاق کو نوٹس

جیو نیوز - کراچی…قومی کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کی جانب سے 8 کروڑ روپے ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیے ،ایف بی آر حکام کے مطابق پاکستان کے چار اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی ، یونس خان ، عمر اکمل اور عبدالرزاق کے ذمے آٹھ کروڑ روپے انکم ٹیکس واجب الادا ہے جس کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ،حکام کے مطابق چاروں کھلاڑیوں نے میچ فیس اور کمرشلز میں کروڑوں روپے کمائے لیکن اپنی آمدن پر ٹیکس نہیں دیا جو آٹھ کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے ،ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی ٹیکس ادائیگی کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.