2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:0
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاتھوں کشتی ریس کا افتتاح
جیو نیوز - ممبئی … بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جنوبی ریاست میں کشتیوں کی ریس کا افتتاح کیا۔ کولام شہر میں ہونے والی ریس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس ریس کا افتتاح ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کیا اور شرکا کو نیک دعائیں دیں، مختلف کیٹگری کی 58 کشتیوں نے ریس میں حصہ لیا، جن میں اسنیکس بوٹس بھی شامل تھیں۔ پانی میں بہاوٴ سے مخالف رخ پر چلنے والی اس ریس کو دیکھنے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ۔