2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:55
پاکستان کا 10 کرکٹرز کو خیر سگالی سفیر بنا کر بھارت بھیجنے کا فیصلہ
جیو نیوز - لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے 10 عظیم کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ کا خیر سگالی سفیر قرار دیتے ہوئے انہیں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے میچز دیکھنے کی دعوت دے ڈالی ہے۔10 کرکٹرز کو خیر سگالی کا سفیر قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کو آرڈی نیشن کمیٹی میں کیا گیا۔ لیجنڈری کرکٹرز میں حنیف محمد، امتیاز احمد، ماجد خان، ظہیر عباس، مشتاق محمد، عمران خان، جاوید برکی، وسیم باری، انتخاب عالم اور صادق محمد شامل ہیں۔ہر وینیو پر 2، 2 کرکٹرز جائیں گے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان کرکٹرز کی پاکستان کیلئے بڑی گراں قدر خدمات ہیں وہ نہ صرف پی سی بی بلکہ ملک کیلئے ایک اثاثہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس اثاثے میں جاوید میانداد، آصف اقبال ، وسیم اکرم، وقار یونس، سرفراز نواز اور عبدالقادر جیسے کرکٹرز شامل نہیں ہیں۔