تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:36

کویت نے 5 اسکواش کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا

جیو نیوز - اسلام آباد … کویتی حکومت نے اسکواش ٹورنامنٹ کیلئے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ 6 سے 10 نومبر تک کویت میں کھیلے جانے والے اسکواش ٹورنامنٹ کیلئے کویتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔ ویزا درخواست دینے والے کھلاڑیوں میں فرحان محبوب، ناصر اقبال، عادل مقبول، عاقب حنیف اور وقاص محبوب شامل ہیں۔ گزشتہ برس بھی کویت کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہیں دیا گیا تھا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری عبدالوہاب کا کہناہے کہ کویت حکومت نے ویزا نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، عبدالوہاب نے کہا کہ اس معاملے پر پروفیشنل اسکواش فیڈرشن اور کویت اسکواش فیڈریشن سے احتجاج کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.