تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:17

ویزے نہ ملنے پر پاکستان انڈر 15 بیس بال ٹیم ایشین چیمپئن شپ سے باہر

جیو نیوز - لاہور … بھارت کے ویزے بروقت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان انڈر 15 بیس بال ٹیم ایشین انڈر 15 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی ہے، ایونٹ میں اب 7 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان انڈر 15 بیس بال ٹیم نے بھارت کے شہر کٹک میں 4 سے 11 نومبر تک ہونے والی چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی لیکن پاکستان انڈر 15 کو بھارت کے ویزے جاری نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ٹیم بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گی۔ ایونٹ میں اب 7 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.