3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:16
پاکستان کے خلاف آئس کریم کھاتا ہوں ، سچن ٹنڈولکر کے ٹوٹکے
جیو نیوز - ممبئی…لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو رن مشین کہا جاتا ہے ،کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے یہ رنز کیسے بنائے ؟ کھانے کھا کر جی ہاں ٹنڈولکر پاکستان اور آسٹریلیا کے بولرز کا سامنا کرنے کے لئے کھانوں کے مختلف ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں ،بھارتی اسٹار بیٹسمن سیچن ٹنڈولکر نے ممبئی میں اسپورٹس ہسٹورین Boria Majumdar'sکی کتاب کوکنگ ان دی رن کے لانچ پر تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو اپنے 23 سالہ کیریئر میں وہ کون سی ٹیم کے خلاف کیا کھاتے ہیں اور ان کے کھانے کے ٹوٹکے کتنے کامیاب ہوتے ہیں ۔ سچن کی گفتگو سے شایقین بھی کافی محضوظ ہوئے۔ ٹنڈولکر نے بتایا کہ 2003 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارتی بولرز کی خوب دُھنائی کی تو ٹنڈولکر نے اپنے آپ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے لنچ بریک میں کھانا نہیں کھایا ، بلکہ شعیب اختر اور وسیم اکرم جیسے بولرز کا سامنا کرنے اور 273 رنز کو فیس کرنے کے لئے آئس کریم کا ایک بڑے کٹورا ہڑپ کرگئے۔یوں وہ میچ بھی جیت گئے اور ٹھنڈے بھی ہوگئے ۔سچن کہتے ہیں کہ وہ ڈائٹ پلان پر یقین نہیں رکھتے بلکہ جو اچھا لگتا ہے کھا جاتے ہیں ۔آسٹریلیا کے خلاف وہ سبزیاں کھاکر جاتے ہیں اس کے لئے انہوں نے 2011 ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل کا حوالہ دیا وہاں بھی بھارتی ٹیم جیت گئی ۔لیکن آخر میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کی والدہ کے ہاتھ کے دال چاول کا کوئی مقابلہ نہیں۔