تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:31

دوسرا ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ ، پاکستان آج سری لنکا سے ٹکرائے گا

جیو نیوز - لاہور…دوسرے ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں آج بھی 3 میچز کھیلے جائیں گے، تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔لاہور میں جاری ایونٹ کے میچز آج شام سات بجے پنجاب اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے۔ پہلا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، آج کا تیسرا اور آخری میچ افغانستان اور نیپال کے درمیان ہوگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.