4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:31
پیرس ماسٹرز:پاک ڈچ جوڑی آج فائنل میں بھارتی جوڑی کاسامنا کریگی
جیو نیوز - پیرس…پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر یان یویلین روزے آج پیرس ماسٹرز ٹینس کے فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔پیرس میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ساتھی پلیئرجولین روزے نے مضبوط جوڑی مارین سلچ اور مارسیلو میلو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی،۔ پہلا سیٹ اعصام اور ان کے پارٹنرچھ صفر سے ہار گئے تھے۔ لیکن اگلے دونوں سیٹس چھ چار اور گیارہ ،نو سے جیت کر پاک ڈچ جوڑی نے فائنل میں جگہ بنا لی، فائنل میں اعصام اور روزے کا مقابلہ اعصام کے سابق پارٹنر روہن بوپننا اور مہیش بھوپاتی پر مشتمل جوڑی سے ہوگا۔