4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:36
دبئی انٹرنیشنل اوپن اسنوکر: محمد آصف اور اسجد اقبال کا کامیاب آغاز
جیو نیوز - کراچی… پاکستانی اسنوکر اسٹارز محمد آصف اور اسجد اقبال نے دبئی انٹرنیشنل اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کا آغاز کامیابی سے کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے جانے والے میچوں میں اسجد اقبال نے ہانگ کانگ کے اے یو چی وائی کو اور محمد آصف نے تھائی لینڈ کے پرامول جنتاد کو زیر کیا۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے 32 کیوئسٹ کو آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو ٹاپ کھلاڑی پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔