5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:15
اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیت لیا
جیو نیوز - پیرس…اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیت لیا، ٹورنامنٹ آف چیمپینز کا فائنل روس کی نادیہ پیٹرووا کے نام رہا، چیک ٹیم نے فیڈ کپ میں کامیابی حاصل کرلی۔ پیرس میں کھیلے گئے ماسٹرز ایونٹ کے فائنل میں ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ تھا پولش کوالیفائر جرزی جنووچ سے، فیرر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی، یہ اُن کے کیرئیر کا پہلا ماسٹرز ٹائٹل ہے ۔دوسری جانب بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ آف چیمپینز کا ٹائٹل جیت کر روس کی نادیہ پیٹرووا چیمپین بن گئیں، فائنل میں روسی کھلاڑی نے ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی کو یک طرفہ مقابلے کے بعد چھ دو اور چھ ایک سے شکست دی۔اور آخر میں بات فیڈ کپ ٹینس کی جس کے فائنل میں چیک ری پبلک نے سربیا کو تین ایک سے ہرایا، اینا ایوانووچ کی پیٹرا کوویٹوا کے خلاف جیت نے سربیا کو پہلی کامیابی تو دلادی، لیکن لوسی سیفارووا نے یلینا یینکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر چیک ٹیم کو فیڈ کپ کا فاتح بنادیا۔