5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:11
انگلینڈ کیخلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان
جیو نیوز - ممبئی … بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کیخلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا ، کینسر سے چھٹکارہ پانے والے یوراج سنگھ ، ہربھجن سنگھ اور مرلی وجے کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ سریش رائنا کو ڈراپ کردیا گیا ۔پیر کو یہاں ممبئی کرکٹ سنٹر میں بی سی سی آئی کی نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف سلیکٹر سندیب پاٹیل نے کی، اجلاس میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی 2میچز کیلئے بھارتی اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی ، ٹیسٹ اسکواڈ میں یوراج سنگھ ،ا سپنر ہربھجن سنگھ اور مرلی وجے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ سریش رائنا کو ڈراپ کردیا گیا ہے ، بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں مہندرا سنگھ دھونی کپتان ، وریندر سہواگ ، گوتم گمھبیر ، سچن ٹنڈولکر ، ویرات کوہلی ، یوراج سنگھ ، چیتی شوار پوجارہ ، روی چندرن ایشون ، اومیش یادیو ، ، پراگیان اوجہ ، اجنیکا راہنے ، ہربھجن سنگھ ، اشانت شرما ، مرلی وجے اور ظہیر خان شامل ہیں ، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 نومبر سے احمد آباد میں شروع ہوگا۔