تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:56

سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹراینڈریو اب باکسنگ رنگ میں اُتریں گے

جیو نیوز - لندن…این جی ٹی… برطانیہ کے سابق کپتان،ٹیسٹ کرکٹرو آل راؤنڈرAndrew Flintoff کرکٹ کے میدان کوخیر باد کہنے کے بعد اب پیشہ ور باکسر بن کر باکسنگ رنگ میں اُترنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔34سالہ Flintoffرواں ماہ کی 30تاریخ کو برطانوی شہر مانچسٹر کے مین ایرینا میں اپنی پہلی ہیوی باؤٹ کے باکسنگ رِنگ میں آئینگے۔واضح رہے کہ پیشہ ورہیوی ویٹ باکسر بننے کے لیے Flintoffپچھلے دس ماہ سے کڑی محنت کرتے ہوئے 40پونڈ وزن بھی گھٹا چکے ہیں اور باکسنگ بورڈ آف کنٹرول کے سامنے میڈیکل چیک کے بعد انہیں باقاعدہ طور پر 12ماہ کا باکسنگ لائسنس بھی مل جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.