تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:36

اے ٹی پی ورلڈ فائنلز،راجرفیڈرر اورڈیوڈ فیررنے میچزجیت لئے

جیو نیوز - لندن…سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے اے ٹی پی ورلڈ فائنلز میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔لندن کے او ٹو ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں سوئس ماسٹر راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا سربیا کے یانکو ٹپ ساروچ سے، فیڈرر نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، اُن کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ ایک رہا۔ ایک اور میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے ارجنٹائن کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو کو سخت مقابلے کے بعد چھ تین، تین چھ اور چھ چار سے ہرا دیا۔ یہ فیرر کی ڈیل پوٹرو کے خلاف مسلسل 11ویں کامیابی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.