7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:16
دبئی انٹرنیشنل اسنوکر : محمد آصف اور اسجد اقبال 2، 2 میچز کھیلیں گے
جیو نیوز - دبئی … دبئی انٹرنیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں آج پاکستان کے محمد آصف اور اسجد اقبال 2، 2 میچز کھیلیں گے ،جس کے بعد کوارٹر فائنل لائن اپ ہوگی۔ دبئی میں جاری چیمپئن شپ کے تیسرے روز پاکستان کے جونیئر کیوئسٹ اسجد اقبال نے ہم وطن محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد3کے مقابلے میں 4فریم سے ہرادیا، اسجد اقبال آج یو اے ای کے محمد شہاب کا سامنا کریں گے، جبکہ قطر کے محسن بک شاہ، شاہ محمد آصف کے مدمقابل ہوں گے۔ آج شام میں ہونے والے راوٴنڈ میں چاروں کیوئسٹ ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، جس کے بعد کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔