8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:40
انٹریونیورسٹی فٹ بال: سرسید اور پی اے ایف یورسٹی اگلے مرحلے میں
جیو نیوز - کراچی…کل کراچی ہائر ایجوکیشن انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ میں سر سید یونیورسٹی نے ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی کو جبکہ پی اے ایف کینٹ یونیورسٹی نے بیسکیٹ یونیورسٹی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری ٹورنامنٹ میں سر سید یونیورسٹی نے جمہور اور شعیب کے عمدہ کھیل کی بدولت ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ جمہور نے13ویں اور42ویں منٹ میں گول اسکور کئے جبکہ شعیب نے کھیل کے دوسرے ہاف میں گول کئے۔ پی اے ایف کینٹ یونیورسٹی نے بسکیٹ یونیورسٹی کو دو گول سے زیر کیا۔ بسکیٹ یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن مخالف گول کیپر نے انہیں گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ ذیشان نے خوبصورت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں خوبصورت انفرادی گول کرکے اپنی ٹیم کوبرترین دلائی جسے آخرتک حریف ٹیم برابر نہ کر سکی کھیل ختم ہونے سے چند لمحہ قبل ذیشان نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال کے حوالے کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ سیمی فائنل میں جمعہ کو اقراء یونیورسٹی اور پی اے ایف کینٹ کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل کراچی یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔