تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:17

محمد آصف آج دبئی اوپن اسنوکرچیمپین شپ کاسیمی فائنل کھیلیں گے

جیو نیوز - دبئی …دبئی انٹرنیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا سیمی فائنل آج محمد آصف اور اینڈی لی کے درمیان کھیلا جائے گا۔دبئی میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ہانگ کانگ کے اینڈی لی سے ہوگا۔ کواٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے اینڈی لی نے پاکستان کے اسجد اقبال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری فریم میں کامیابی حاصل کی، جبکہ محمدآصف نے شام کے عمر الکھوجا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.