10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:37
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا ، برسبین ٹیسٹ کادوسرادِن بار ش کی نذر
جیو نیوز - برسبین …آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نظر ہوگیا۔گابا، برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے سے ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی۔ اس وجہ سے میچ کے تیسرے دن کھیل مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل شروع ہوگا ۔پہلے دن ہاشم آملہ اور جیک کیلس کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقا نے 2 وکٹ پر 255 رنز بنائے تھے۔ ہاشم آملہ 90 اور جیک کیلس 84 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔