10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:17
فٹبال: ارجنٹین لیگ میں ویلیز سارزفیلڈکی پہلی پوزیشن
جیو نیوز - کراچی…ارجنٹائن میں ہونے والی فٹبال لیگ میں ٹیم ویلیز نے ایک اور کامیابی کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ بیونس آئرس میں کھیلے جانے والے ارجنٹین لیگ کے ایک میچ میں ویلیز سارزفیلڈ نے Cruz Godoyکو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی۔ Facundo Ferreyra نے ویلیز کی جانب سے دو گول اسکور کئے۔ دوسری جانب بیلجیئن فٹبال لیگ میں جنوبی افریقی کھلاڑی Ayanda patosi کے شاندار گول کی بدولت Lokeren نے Standard Liege کو 2-1 سے ہرا دیا۔