تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:20

امریکی نیشنل باسکٹ بال لیگ، اوکلوہوما نے ڈیٹروئٹ کو شکست دیدی

جیو نیوز - اوکلاہوما …امریکی نیشنل باسکٹ بال لیگ میں گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم اوکلوہوما نے ڈیٹروئٹ کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔اینرجی ارینا، اوکلاہوما میں ہونے والے این بی اے پلے اف میں ہوم ٹیم اوکلاہوما تھنڈرز نے ڈیٹرویٹ پسٹنز کو 94 کے مقابلے میں 105 پوائنٹس سے شکست دے دی۔میچ میں پسٹنز کا آغاز تو اچھا تھا لیکن تھنڈرز جلد مہمان ٹیم پر حاوی ہوگئے۔ فائنل اسکور 105-94 رہا اور تھنڈرز نے میچ اپنے نام کرلیا۔دوسری جانب لاس اینجل لیکرز کی مینجمنٹ نے کوچ مائک براون کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔ لیکرز کے جنرل مینیجر نے کوچ کو ہٹانے کی وجہ اس سیزن کے آغاز میں ٹیم کی بری کارکردگی بتائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.