10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:37
ورلڈ کپ2011کو کلیئر قرار دے چکے ہیں،ترجمان آئی سی سی
جیو نیوز - دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ2011کو آئی سی سی کلیئر قرار دے چکی ہے اور وہ میڈیا کی قیاس آرائیوں پر کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق 2011کا ورلڈکپ کرپشن سے پاک ہے اور آئی سی سی میگا ایونٹ کو پہلے ہی کلیئر کرچکی ہے، برطانوی اخبار کے دعوے پر آئی سی سی کا کہنا ہے وہ میڈیا کی قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی کوئی کارروائی کرے گی ،جب تک ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آئیں گے ،آئی سی سی کسی کے خلاف بھی کارراوئی کا ارادہ نہیں رکھتی۔