تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:18

حکومت سے فنڈملے نہ ملے اسنوکر ٹیم بلغاریہ ضرور جائے گی،عالمگیر شیخ

جیو نیوز - کراچی …شکیل یا مین کانگا … ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پہلے ویزے حاصل کرلیں، اسپورٹس بورڈ سے فنڈز کا حصول ممکن ہو یا نہ ہو ٹیم ہر حال میں چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، دبئی اوپن میں کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا بدقسمتی سے آصف فائنل نہ جیت سکے۔ پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ بلغاریہ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کے ویزوں کے حصول کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں جہاں بدھ کو کھلاڑیوں کے ویزے مل جائیں گے۔ بلغارین ایمبیسیڈر سے بات ہوگئی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چیمپئن شپ کیلئے کئی انوی ٹیشن آئے ہیں ہیں اس لئے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پیر آفتاب شاہ جیلانی، اقبال محمد علی اور فاروق ستار سے درخواست کی ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے فنڈز کی فراہمی ہماری مدد کی جائے دوستوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منگل کی رات توقع ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈکے چیئرمین میر ہزارخان بجارانی سے ملاقات بھی ہوجائے اور فنڈز سے متعلق معاملات بھی حل ہوجائیں۔ دبئی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف نے کمال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی بدقسمتی سے وہ فائنل نہیں جیت سکے بہرحال ورلڈ کپ سے قبل ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ امید ہے ورلڈ کپ میں ہمارے کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ دبئی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنلسٹ محمد آصف اور اسجد اقبال اتوار کی شب دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.